رفیق حیات

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - شریکِ زندگی، زندگی کا ساتھی، مراد؛ شوہر، خاوند۔ "آخر میں مصنف سفارش کرے گا کہ کبھی کبھی اپنے رفیق حیات سے بھی تھوڑی سی محبت کر لیا کیجئیے"      ( ١٩٥٣ء، مزید حماقتیں، ١٠١ )

اشتقاق

عربی میں ثلاثی مجرد سے مشتق اسم 'رفیق' کے ساتھ ایک دوسرا عربی اسم 'حیات' ملا کر اردو میں مرکب اضافی بنایا گیا۔ ١٩٥٣ء میں "مزید حماقتیں" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - شریکِ زندگی، زندگی کا ساتھی، مراد؛ شوہر، خاوند۔ "آخر میں مصنف سفارش کرے گا کہ کبھی کبھی اپنے رفیق حیات سے بھی تھوڑی سی محبت کر لیا کیجئیے"      ( ١٩٥٣ء، مزید حماقتیں، ١٠١ )

جنس: مذکر